انڈیا کے شہر بنگلور میں مقیم پریتھی کو خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے 10 سال قبل گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ اس شہر میں بہتر مستقبل کی امید تھی۔ لیکن 38 سالہ پریتھی کو مستقل کام نہیں مل سکا۔ اس 10 سال کے زیادہ تر عرصے میں، پیسہ کمانے کا ان کا بنیادی طریقہ شہر کی سڑکوں پر بھیک مانگنا تھا جس کی وجہ سے وہ بدسلوکی اور پرتشدد جرائم کا شکار ہو گئیں۔ وہ اس سب کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں: ’میں