مولانا دین محمد وفائی، برصغیر کی ایسی جامع صفات شخصیت تھے جنہوں نے علم، ادب، صحافت، سیاست اور مذہبی حوالے سے یادگار خدمات سر انجام دیں۔ ان کی زندگی جدوجہد اور اصول پرستی کا ایک نمونہ تھی۔ مولانا دین محمد وفائی 4 اپریل 1894 ع کو سندھ کے تاریخی شہر شکارپور کے گاؤں گڑھی یاسین میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد حکیم گل محمد سے حاصل کی۔ ان کے والد اپنے وقت کے فارسی زبان کے مشہور استاد