یہ تحریر آپ کالم نگار کی زبانی یہاں سن بھی سکتے ہیں۔ تحریک دیوبند نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی لیکن سیاسی، سماجی اور مذہبی سطح پر جو عروج اسے پاکستان میں ملا، اس کا عشر عشیر بھی اسے بھارت میں نہ مل سکا۔ اتفاقات زمانہ کی یہ کروٹ سیاست اور مذہب کے طالب علموں کو دعوت فکر دے رہی ہے۔ اس دعوت عام میں اگر جمعیت علمائے اسلام بھی شریک ہو جائے تو شاید اس کی بہت سی گرہیں کھل جائیں جو