ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم چار فروری 2016 ممدوح زماں حضرت سید شمس الزماں نجمی المعروف علامہ غلام رسول سعیدی کا یوم وصال مبارک ہے۔ آپ بیک وقت ایک مفسر قرآن محدث عصر مجتھد فقیہ تھے۔ آپ نے قرآن پاک کی دو تفاسیر لکھیں ایک تبیان القراٰن دوسری تبیان الفرقان۔ بارہ جلدوں پر مشتمل تبیان القراٰن میں امام فخر الدین رازی رحمہ اللہ کی تفسیر کبیر سے اکتساب فیض کیا گیا ہے۔ تبیان